چوہدری امتیاز احمد کی خدمات رہتی دنیا تک یاد رکھی جائیں گی، مرزا عبدالغفار

پڑی درویزہ: پاکستان پیپلز پارٹی ضلع جہلم کے جنرل سیکریٹری، امیدوار برائے ایم پی اے پی پی 24مرزا عبدالغفار نے یونین کونسل پھلڑے سیداں تحصیل سوہاوہ حلقہ منگھوٹ کے سابق جنرل کونسلر و معروف سیاسی سماجی شخصیت چوہدری امتیاز احمد مرحوم کی تعزیت کے لئے ان کے آبائی گائوں جبہ کو دورہ کیا۔

وہ مرحوم کے ورثا ء چوہدری محمد صدیق ، محمد اشفاق ، محمد نواز برداران ، اوربڑے بیٹے احسن امتیاز اور چھوٹے بیٹے سے نہ صرف اظہار تعزیت کیا بلکہ چوہدری امتیاز احمد مرحوم کی عوامی ، سیاسی ، سماجی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے رہے ۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم ایک ہمہ گیر شخصیت کے حامل رتھے ۔ مرحوم جیسے مثالی انسان معاشروں میں عرصوں کے وقفوں سے پیدا ہوتے ہیں۔

مرزا عبدالغفار نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری امتیاز احمد کی خدمات رہتی دنیا تک زندہ رہیں گی ۔

یاد رہے کہ اس موقع پر چوہدری امتیاز احمد مرحوم کے بھانجے عاصم نثار ، مقامی صحافی اور مرحوم کے دیرینہ ساتھی پروفیسر افتخار محمود، پی پی پی تحصیل سوہاوہ کے نائب صدر سید امجد علی بخاری ، پی پی پی سٹی سوہاوہ کے صدر شوکت علی موجود تھے ۔

دوران قیام مرحوم کے ایصال ثواب ، درجات کی بلندی اور مغفرت کے لئے دعا کی گئی اور یہ دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ دے کر پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button