فواد چوہدری کے بھائی فراز چوہدری کو رہا کردیا گیا

جہلم: سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے بھائی فراز چوہدری کو پولیس لائن جہلم سے رہا کردیا گیا۔

جہلم پولیس کی جانب سے فراز چوہدری کو گزشتہ روز تھری ایم پی او کے تحت کچہری سے گرفتار کیا گیا تھا جس کے خلاف انکی اہلیہ بینا فراز نے الیکشن کمیشن میں رہائی کے لئے درخواست دائر کی تھی۔ بینا فراز کی جانب سے دائر درخواست میں فراز چوہدری کی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دیا گیا تھا۔

یادرہے کہ فراز چوہدری کو سول لائن پولیس نے تھری ایم پی او کے تحت اس وقت گرفتار کیا تھا جب وہ اپنے بھائی فواد چوہدری کے کاغذات نامزدگی جمع کروانے جہلم کچہری پہنچے تھے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button