پنڈدادنخان کے نواحی علاقہ میں ٹرالہ الٹنے سے ایک شخص جاں بحق اور پانچ افراد شدید زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق پنڈدادنخان کے علاقہ للِہ ٹاؤن ڈھڈی تھل ریلوے پھاٹک کے قریب ٹرالہ الٹ گیا جس کے نتیجہ میں سے شاہد نامی شخص جاں بحق اور پانچ افراد شدید زخمی ہو گئے۔
زخمیوں کو طبی امداد کے لئے آر ایچ سی للِہ ٹاؤن منتقل کر دیا گیا۔