محکمہ واپڈا کی نااہلی یا میونسپل کمیٹی پنڈدادنخان کی سستی ، بجلی کا میٹر جلنے سے شہریوں کو پانی کی قلت کا سامنا

پنڈدادنخان: محکمہ واپڈا کی نااہلی یا میونسپل کمیٹی پنڈدادنخان کی سستی، گزشتہ ایک ماہ سے بجلی کا میٹر جلنے سے شہریوں کو پانی کی قلت اور پریشر کی کمی کا سامنا ہے۔

واٹر سپلائی کی دو موٹریں چلنے سے محلہ کوٹ کلاں کے مکینوں کو پانی کا پریشر ٹھیک آتا ہے لیکن دوسری موٹر میٹر جلنے کی وجہ سے نہیں چل سکی جبکہ سونے پر سہاگا یہ ہے کہ کم پریشر کے باوجود ٹینکیاں بھرنے کا سلسلہ جاری جس کی وجہ سے خاص طور پر محلہ کوٹ کلاں کے مکینوں کو پانی کی شدید قلت اور پریشر میں کمی کا سامنا ہے۔

اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ متعدد بار انتظامیہ کی توجہ اس طرف دلوائی گئی لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی اور تاحال نیا میٹر نہیں لگایا جا سکے۔

عوامی وسماجی حلقوں نے اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان سمیت اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہ ہے کہ اس میٹر کو فی الفور تبدیل کر کے پانی کی قلت کو دور اور پریشر کو بہتر بنایا جائے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button