دینہ پولیس کی بڑی کارروائی، 2 ڈاکوؤں سمیت 4 ملزمان گرفتار، اسلحہ اور منشیات برآمد

دینہ: ایس ایچ او دینہ احسان عباس اور ٹیم کی کامیاب کارروائی، ڈکیتی کے مقدمہ میں ملوث 2 ڈاکوؤں سمیت منشیات فروش اور شراب سپلائر ملزم گرفتار کر لئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق دینہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کےمقدمہ میں ملوث دو ملزمان مدثر اقبال اور محمد وقار کو گرفتار کر لیا۔ ملزم مدثر اقبال سے30بور پسٹل معہ ایمونیشن اورملزم محمد وقار سے30بور پسٹل معہ ایمونیشن اور مسروقہ35000 روپے برآمد کر لیے گئے۔

دینہ پولیس نے ایک اور اہم کارروائی کرتے ہوئے ملزمان شمون ،ظفر محمود اور نعیم عباس کو گرفتار کر لیا،ملزم ظفر محمود سے 1کلو 250 گرام چرس ،ملزم شمون سے528گرام چرس اور ملزم نعیم عباس سے 20لیٹر شراب برآمد کر لی گئی۔

دینہ پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔ ڈی پی او جہلم نے ایس ایچ او دینہ اور ٹیم کو شاباش اورنقد انعام دینےکااعلان کیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button