جماعت اسلامی کرپشن سے پاک جماعت ہے، عوام 8 فروری کو ترازو پر مہر لگائیں، ڈاکٹر قاسم محمود چوہدری

سوہاوہ: ڈومیلی کے نواحی گاؤں تھلہ چوہدریاں میں شہزاد سعید کے گھر کارنر میٹنگ کاانعقاد کیاگیا۔

کارنر میٹنگ میں تھلہ چوہدریاں اور باغ گاؤں کے رہائشیوں کی کثیرتعداد نے شرکت کی جس میں صوبیدار ر اکبر علی، چوہدری خالدمحمود، نمبردار علی منصور، چوہدری فرازاحمد، چوہدری ساجد محمود، عاصم اقبال، راشد حمید، سہیل اکبر، چوہدری امتیاز، عدنان عاطف، صوبیدار (ر) خلیل احمد سمیت دیگر شامل تھے۔

اہل تھلہ چوہدریاں اور باغ گاؤں کے مکینوں نے حلقہ پی پی 24سے جماعت اسلامی کے امیدوار ڈاکٹر قاسم محمود چوہدری کی مکمل حمایت کااعلان کیا۔

کارنرمیٹنگ میں جماعت اسلامی کے حلقہ پی پی24کے امیدوار ڈاکٹر قاسم محمود چوہدری نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ملک میں مہنگائی عروج پر ہے، تعلیم و صحت کے مسائل ہیں اور بے روزگاری آئے دن بڑھ رہی ہے۔ حکومتی نمائندوں کے آئے دن اکاؤنٹ میں اضافہ ہوتاجارہاہے جو آپ لوگوں کے پیسے سے عیاشیاں کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کرپشن سے پاک جماعت ہے، ایک بار ہمیں بھی ضرور چیک کریں، اسلامی حکومت کا نفاذ کریں گے۔ عوام آٹھ فروری کو ترازو پر مہر لگائیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button