پنڈدادنخان کے نواحی علاقہ میں جھگیاں میں موٹرسائیکل سے پٹرول نکلاتے ہوئے آگ لگنے سے 10 سالہ بچہ جاں بحق اور ایک شخص جھلس گیا۔
تفصیلات کے مطابق پنڈدادنخان کے نواحی گاؤں جھگیاں میں آگ سے جھلس کرمحمد رمضان اور عثمان نامی دس سالہ بچہ شدید زخمی ہو گئے۔ دونوں زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں 10 سالہ عثمان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا۔
افسوسناک واقعہ موٹر سائیکل سے پٹرول نکالنے کے دوران پیش آیا۔