جہلم: پاکستان پوسٹ ناردرن پنجاب سرکل جہلم، راولپنڈی ،اٹک، چکوال اور گجرات کے اضلاع میں 150 نئے پوسٹ مین اسکیل 7میں بھرتی کئے گئے پنجاب سرکل میں نئے پوسٹ مین (ڈا کیئے ) بھرتی ہونے کے بعد پورے سرکل کا ڈاک ڈلیوری نظام مفلوج ہو کر رہ گیا ۔
نئے بھرتی ہونے والے ڈا کیئے سرکل بھر کے علاقوں گلی محلوں سے مکمل لا علم نکلے جس کے باعث جہلم ، راولپنڈی ، اٹک ، چکوال اور ضلع گجرات کے تمام چھوٹے بڑے ڈاکخانوں میں ڈاک کی ترسیل نہ ہونے کے باعث ڈاک کے ڈھیر لگ گئے ہیں۔
پاکستان پوسٹ کا ناردرن پنجاب سرکل جہلم، ر اولپنڈی ،اٹک، چکوال اور گجرات اضلاع پر مشتمل ہے ان کے لئے مجموعی طور پر 150 نئے پوسٹ مین بھرتی کئے گئے تھے جبکہ اس سے قبل تمام ڈا کیئے ڈاک نظام متاثر ہونے سے نوکریاں چھوڑ گئے جبکہ بیشتر ڈاکیئے ریٹائر ہو گئے۔
دوسری جانب بیشتر پڑھے لکھے پوسٹ مین جو میٹرک انٹرمیڈیٹ پاس شدہ تھے وہ جو نیئر کلرک بن گئے۔