پنڈدادنخان پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث تین ملزمان گرفتار کر لئے۔
ایس ایچ او پنڈ دادنخان اور ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم شجر عباس کوگرفتار کیا جس سے چوری شدہ ساؤنڈ سسٹم مالیتی 4لاکھ50ہزار روپے برآمد کر لئے۔
ملزم نے تین ماہ قبل مسجد سے ساؤنڈ سسٹم چوری کیا تھا جبکہ ایک اور مقدمہ میں 2 ملزمان عرفان علی اور کامران کوگرفتار کر لیا۔
ملزمان سے چوری شدہ رقم30 ہزار روپے،کمپیوٹر ،میموری کارڈز 15 عدد اور بجلی کا سامان برآمد کر لئے۔
ملزمان رواں سال چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے جن کو جدید سائنسی طریقہ کار سے ٹریس کر کے گرفتار کر لیا گیا۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ شہریوں کے قیمتی اثاثوں کی حفاظت اولین ترجیح ہے جسے یقینی بنایا جائے گا۔ ڈی پی او جہلم نے پنڈدادنخان پولیس کو شاباش دی۔