پیاز کی بڑی مقدار سپلائی ہونے سے قیمتیں کم ہو جائیں گی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جہلم

جہلم: اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے پرائس مجسٹریٹس کی مزید محنت کی ضرورت ہے، بعض سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اس حوالے سے جامع منصوبہ بندی کی جائے۔

یہ بات ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صبا سحر نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی نے بتایا کہ حالیہ دنوں میں پیاز کی قیمتیں کافی بڑھ گئی ہیں جس کی وجہ سپلائی میں کمی تھی لیکن آئندہ چند روز میں مختلف علاقوں سے پیاز کی بڑی مقدار سپلائی ہونے سے قیمتیں کم ہو جائیں گی۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے تمام مجسٹریٹس کو ہدایت کی کہ وہ مارکیٹ میں مسلسل چیکنگ کریں اور قیمتوں میں غیر ضروری اضافے کو روکیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button