جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن(ر) سمیع اللہ فاروق کی زیر صدارت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس منعقد ہوا۔
ڈپٹی کمشنر نے تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو اپنے اپنے علاقوں میں مسلسل چیکنگ کرنے کی ہدایت کی۔
اجلاس میں تمام تحصیلوں کے پرائس مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا گزشتہ دو ہفتے کے دوران بہترین کارکردگی پر ڈپٹی کمشنر نے مجسٹریٹس کو شاباش دی اور کم کارکردگی دکھانے والوں کو آئندہ ہفتے میں کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت کی۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومتی اقدامات کے ثمرات عوام تک پہنچانے کے لیے اپ کا کردار انتہائی اہم ہے، ناجائز منافع خوروں کے خلاف کسی قسم کی رعایت نہیں کی جائے گی۔