مختلف کمپنیوں کے موٹر سائیکلز سے متعلق اہم خبر آگئی

ضلع جہلم سمیت ملک میں موٹرسائیکلز کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں سالانہ بنیادوں پر کمی ریکارڈکی گئی ہے۔

پاکستان آٹوموبائل مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن کے اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں ہونڈاموٹرسائیکلز کے 398303 یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 437708 یونٹس کے مقابلہ میں 9 فیصدکم ہے۔

سوزوکی موٹرسائیکلز کے 6023 یونٹس کی فروخت ہوئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 17450 یونٹس کے مقابلہ میں 65 اعشاریہ 48 فیصدکم ہے۔

اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں یاماہا کے 3896 یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی ،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں یاماہا کے 5796 یونٹس فروخت ہوئے تھے۔

جولائی سے نومبرتک کی مدت میں روڈپرنس کے 6974 یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی ، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں روڈ پرنس کے 14540 یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔

مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں یونائیٹد کے 36807 یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 40504 یونٹس کے مقابلہ میں 9 اعشاریہ 12 فیصدکم ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button