دینہ میں منگلا روڈ پرٹریفک کا نظام درہم برہم، وارڈنز کی خوش گپیاں، شہری خوار

دینہ: منگلا روڈ پر ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا، ٹریفک وارڈن چوک میں بیٹھ کر عوام کو ذلیل ہوتے ہوئے دیکھ کر لطف اندوز ہونے لگے۔

چند منٹ کا سفر اب گھنٹوں میں طےہونے لگا، ہیوی ٹریفک پر دن کے وقت پر پابندی ہونے کے باجود سارا دن ہیوی ٹریفک منگلا روڈ پر رواں دواں ہوتی ہے، ٹریفک پولیس کی جانب سے چند غریب افراد کا چالان کرکے اچھے کی رپورٹ پیش کردی جاتی ہے۔

ٹریفک بلاک ہونے کی وجہ سے اکثر ایمبولینس بھی ٹریفک میں بھنس جاتی ہیں جو کہ وہاں پر موجود وارڈن اہلکاروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔

عوام نے ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ سے مطالبہ کیا ہے کہ کوئی اچھے اور ایماندار ٹریفک وارڈن دینہ میں تعینات کیے جائیں جو عوام کو تکلیف میں دیکھ کر لطف اندوز ہونے کی بجائے اپنی ڈیوٹی ایمانداری سے سرانجام دیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button