راجہ سفیر اکبر عام انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے، ترجمان

سوہاوہ: راجہ سفیراکبرکاروباری معاملات اور بیرون ملک ہونے کی وجہ سے الیکشن میں حصہ نہیں لےرہے، پارٹی ٹکٹ کےلیے2 امیدواروں نےقومی اسمبلی حلقہ این اے 60 کی نشست کےلیےدرخواستیں جمع کروائی تھیں۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی سوہاوہ کے رہنما راجہ سفیر اکبر کے ترجمان راجہ وسیم کیانی نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ اپنے علاقے کےلیے راجہ سفیراکبرکی خدمت کاجوسلسلہ ہےوہ جاری رہےگا، راجہ سفیراکبراس الیکشن میں حصہ نہیں لےرہےجس کی وجہ کاروباری معاملات اور مصروفیات ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ راجہ سفیراکبر رہنما پاکستان پیپلزپارٹی جہلم کی پوری ٹیم ہروقت عوام کی خدمت کےلیے دستیاب ہے اور ہمارے ڈیرےکےدروازے سب کےلیےکھلےہیں۔ پارٹی جس کو بھی قومی وصوبائی اسمبلیوں کےٹکٹ دے وہ پارٹی کے فیصلےکےساتھ ہیں اور بھرپور حمایت،سپورٹ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ راجہ سفیراکبرکامرناجینا پاکستان پیپلزپارٹی کےساتھ ہے اوررہےگا بھی، راجہ سفیراکبرکوٹکٹ نہ ملنے کی وجہ سے الیکشن میں حصہ نہ لینےکافیصلہ بالکل بھی نہیں ہے، پارٹی کی طرف سے قومی اسمبلی کاامیدوارتھے لیکن کاروباری معاملات اورمصروفیات کی بنا پر اپنے پارٹی ٹکٹ کی درخواستیں واپس لےرہےہیں۔

ترجمان نے کہا کہ پارٹی جس کو بھی ٹکٹ دے راجہ سفیراکبرپارٹی ٹکٹ کےساتھ ہیں۔ راجہ سفیراکبرپارٹی ڈسپلن کےپابندہیں اور پارٹی کےہرفیصلےکےساتھ ہیں۔ آنےوالی حکومت پاکستان پیپلزپارٹی کی ہوگی اور بلاؤل بھٹوزرداری ہی اگلےوزیراعظم ہوں گے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button