پی ٹی آئی نے جہلم میں اپنے امیدوار تبدیل کر لئے، حتمی فہرست جاری

جہلم: پاکستان تحریک انصاف نے عام انتخابات 2024 کیلئے جہلم سے اپنے امیدوار تبدیل کر لئے، جہلم کے تمام قومی و صوبائی حلقوں کے امیدواروں کے نام سامنے آگئے۔

بلے کا انتخابی نشان چھن جانے کے بعد جہلم کی دو قومی اسمبلی کی نشستوں پر آزاد حیثیت میں حلقہ این اے 60 جہلم ون سے سابق ایم پی اے چوہدری ثقلین کے بیٹے حسن عدیل ایڈووکیٹ (انتخابی نشان وکٹ) اور حلقہ این اے 61 جہلم ٹو سے کرنل (ر) شوکت اقبال مرزا (انتخابی نشان میز) الیکشن میں حصہ لیں گے.

پی ٹی آئی نے جہلم کی تین صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر آزاد حیثیت میں حلقہ پی پی 24 سے رفعت زیدی (انتخابی نشان واٹر کولر)، حلقہ پی پی 25 جہلم ٹو سے یاسر قریشی (انتخابی نشان میڈل) اور حلقہ پی پی 26 جہلم تھری سے برگیڈیئر مشتاق احمد (انتخابی نشان جہاز) کے ناموں کا اعلان کیا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل 12 جنوری کو پی ٹی آئی نے حلقہ این اے 61 جہلم ٹو سے غلام مصطفیٰ کندوال اور حلقہ پی پی 24 جہلم ون سے گل زمان ایڈووکیٹ کو امیدوار نامزد کیا تھا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button