دینہ کے قریب ڈومیلی موڑ کے مقام پر کار کھائی میں جا گری، لیڈی ہیلتھ ورکر شدید زخمی

دینہ کے قریب ڈومیلی موڑ کے مقام پر کار کھائی میں جا گری، حادثہ میں لیڈی ہیلتھ ورکر شدید زخمی ہو گئی، زخمی خاتون کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق دینہ کے قریب ڈومیلی موڑ کے مقام پر ایک تیز رفتار کار کھائی میں جا گری جس کے نتیجہ میں بنیادی مرکزی صحت سوہن تحصیل دینہ میں تعینات صباء نامی لیڈی ہیلتھ ورکر شدید زخمی ہو گئی۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور زخمی خاتون کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا۔

یاد رہے کہ جہلم سے سوہاوہ سے تک جی ٹی روڈ پر جگہ جگہ گہرے گڑھے موت بانٹنے لگے ہیں چند روز قبل بھی یہاں ایک ٹرالر کے الٹنے سے ڈرائیور اور اس کا ہیلپر جان کی بازی ہار گئے تھے جن کی لاشیں ٹرالر کو کاٹ کر نکالی گئی تھیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button