فردوس عاشق اعوان کے فوادچودھری سے متعلق بیان پر حبا فواد کا ردعمل بھی آگیا۔
فواد چودھری کی اہلیہ حبا فواد نے کچہری کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کل فردوس عاشق اعوان نے کہاتھا کہ فوادچودھری کا راستہ ٹھیک نہیں، فردوس عاشق سے کہوں کہ آپ بتائیں آپ کا راستہ کہاں ہے،ہر پارٹی کی طرف فردوس عاشق اعوان کا جھکاؤ ہوتا ہے۔
حبا فواد نے کہاکہ ہمیں بتایا ہی نہیں گیا کہ فواد کو کس کیس میں گرفتار کیاگیا،آج پتہ چلا کہ فوادچودھری پر کیا ایف آئی آر ہے،حلفاً کہتی ہوں ایسا کچھ نہیں ہے،اگرا یسا کچھ ہوتا تو کیا پی ڈی ایم فوادکو چھوڑتی۔