جہلم میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا تاجر جاں بحق

جہلم میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا بیکری کا مالک موت و حیات کی کشمکش میں رہنے کے بعد جان کی بازی ہار گیا۔

تفصیلات کے مطابق منگل کی رات کو جہلم کے علاقہ کالاگجراں میں دو مسلح ڈکیت الحبیب بیکرز میں ڈکیتی کی نیت سے داخل ہوئے اور بیکری مالک کو لوٹنے کی کوشش کی تو بیکری مالک حافظ بلال نے مزاحمت کی جس پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی، فائرنگ کے نتیجہ میں بیکری مالک شدید زخمی ہو گیا۔

بیکری کے مالک حافظ بلال کو تشویشناک حالت میں راولپنڈی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں حافظ بلال موت و حیات کی کشمکش میں رہنے کے بعد جان کی بازی ہار گئے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ ڈاکو فائرنگ کرتے ہوئے موٹرسائیکل پر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے، موقع سے شواہد اکٹھے کر کے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button