پنڈدادنخان: چوہدری ندیم خادم نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ ٹکٹوں کی تقسیم میری مشاورت کے بغیر نہیں ہو گی۔ سیاسی فیصلوں کیلئے ٹائمنگ کی بہت اہمیت ہوتی ہے، چوہدری عابد جوتانہ نے غلط ٹائم پر غلط فیصلے کئے جس کا ان کو خمیازہ بھی بھگتنا پڑا۔ پارٹی میں نئے شامل ہونے والے فوران سٹیج پر بیٹھنا چاہتے ہیں ابھی ان کو لائنوں میں پیچھے بیٹھنا پڑے گا۔
مسلم لیگ (ن) جہلم کے رہنما اور سابق ایم ایم پی چوہدری ندیم خادم نے تحصیل پریس کلب پنڈدادنخان کے صدر چوہدری اختر آرائیں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو بھی اچھی کارکردگی دیکھائے گا ایم پی اے اور ایم این اے کے امیدوار وں کو ووٹ اینڈ سپورٹ کرے گا، بلدیاتی انتخابات میں اسے یاد رکھا جائے گا۔
لیگی رہنما نے کہا کہ یہ نہی ہو سکتا کہ پیرا شوٹر کے آ نے سے نظریاتی لوگوں کو اٹھا کر پیچھے پھینک دیا جائے۔ ٹکٹ نظریاتی لوگوں کو ہی ملتے ہیں۔ نوابزادہ مطلوب مہدی اور حاجی ناصر للِہ کے سوا ٹکٹ کا کوئی حقدار نہی ہو سکتا۔ حاجی ناصر للِہ نے 8 ہفتوں میں دو الیکشن لڑے ان کی پارٹی سے کمنٹمنٹ رہی، مشکل وقت میں پارٹی کے ساتھ کھڑے رہے، جن لوگوں نے مشکل وقت میں پارٹی کا ساتھ دیا ہو کیا انہیں اگنور کیا جا سکتا ہے۔
چوہدری ندیم خادم نے کہا کہ میں مطلوب مہدی سے ضرور کہوں گا کہ اس حلقہ کی تعمیر و ترقی پر خصوصی توجہ دے۔ مطلوب مہدی میرا چھوٹا بھائی ہے اس کی ٹکٹ کیلئے پوری کوشش کروں گا، پہلے بھی اس کو اپنے حلقہ سے الیکشن جتوائے ہیں آ ئندہ بھی جتوائوں گا۔
انہوں نے کہا کہ حلقہ این اے 61 کے لوگ بہت صابر اور بہت مستقل مزاج ہیں۔ مطلوب مہدی کو ان کی استحقامت کی قدر کرنی چاہیے اور اس علاقے میں تعمیر وترقی کا جال بچھانے کیلئے تمام تر صلاحیتوں کا استعمال کرنا چاہئے۔قیادت سے فنڈز لینے کیلئے بھرپور کوشیش کرنی پڑتی ہیں۔
چوہدری ندیم خادم نے مزید کہا کہ میں ایم این اے کا امیدوار ہوں، ہمارا خاندان دونوں سیٹوں سے الیکشن لڑے گا، ایم این اے اور ایم پی اے حلقہ میں بڑا سرپرائز دے سکتا ہوں۔