یوم قائداعظم اور کرسمس کیلئے بھر پور انتظامات کیے جائیں گے، ڈپٹی کمشنر جہلم

جہلم: یوم قائداعظم اور کرسمس کو بہترین انداز میں منانے کے لیے بھر پور انتظامات کیے جائیں گے، عیسائی برادری کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے اور کرسمس کے تہوار کے موقع پر ضلعی انتظامیہ تمام کرسچن برادری کو بھرپور سہولت فراہم کرے گی۔

ڈی سی جہلم کیپٹن ر سمیع اللہ فاروق نے یہ بات 25 دسمبر کے حوالے سے اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ 25 دسمبر کی تمام تقریبات کو بہترین انداز میں سر انجام دینے کے لیے ایمبولینس،فائربریگیڈ اور کنٹرول روم تشکیل دیا جائے گا پارکنگ کا انتظام کرنے کے علاؤہ سیکورٹی کے انتظامات یقینی بنائے جائیں گے۔

ڈی سی جہلم نے ہدایت کی کہ تمام محکمہ جات اس حوالے سے فوری طور پر انتظامات مکمل کریں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button