جہلم پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، دو شراب سپلائر ملزمان گرفتار کر لئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق دینہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم شاہ نواز کو گرفتار کر لیا،ملزم سے 60 لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
کالا گجراں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم وکٹر کو گرفتار کر لیا،ملزم سے 20 لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں جن کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے۔