جہلم کے سکولز و کالجز میں کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے یوم کشمیر منایا گیا

جہلم: دیگر شہروں کی طرح جہلم کے سکولز و کالجز میں کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے یوم کشمیر منایا گیا، اس سلسلہ میں ضلع بھر میں قائم کالجز میں مختلف تقاریب کا انعقاد کیا گیا جس میں طلباء و طالبات نے تقاریر ، مضمون نویسی کے ذریعے کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔تقاریب میں طلباء و طالبات سمیت کالجز انتظامیہ و اساتذہ کرام نے بھرپور شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق دیگر شہروں کی طرح جہلم ضلع بھر میں قائم کالجز میں 5 فروری بطور کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے حوالے سے دن منایا گیا، جس کے لئے کالجز میں مختلف تقاریب جن میں مضمون نویسی ، تقاریر ، ٹیبلو کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں طلباء و طالبات نے بھرپور حصہ لیا۔

اس موقع پر کالج کے پروفیسر صاحبا ن کا کہنا تھا کہ قابض بھارتی افواج نے ناجائز طور پر کشمیر پر اپنا قبضہ جما رکھا ہے، اقوام متحدہ کی قرادادوں کے مطابق کشمیریوں کو حق خود ارادیت نہیں دیا گیا، نہ ہی رائے شماری کا موقع فراہم کیا گیا اوربھارت نے کشمیریوں پر مظالم کی انتہا کر رکھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حریت پسند مسلمانوں کا قتل عام،کشمیری خواتین کی آبروریزی،عقوبت خانوں میں تشدد اور گرفتاریوں کے زور پر مسلمانوں کی نسل کشی کی جارہی ہے، آگ اور خون کا کھیل شدت سے جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ افسوس ناک اور نازک صورت حال اختیار کر چکا ہے،پاکستان کی عوام کشمیریوں کے ساتھ ہے اور انکی آزادی تک ان کے ساتھ رہے گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button