پنڈدادنخان: انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ویژن اور ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی ہدایت پر پنڈدادنخان کے نجی کالج میں فرینڈز آف پولیس پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں طلباء و طالبات اور اساتذہ نے شرکت کی۔
ڈی ایس پی پنڈدادنخان عمران تہیم نے شرکاء سے خطاب کیا،طلباء اور طالبات کو پولیس ورکنگ سے روشناس کروانے کے لیے پبلک سروس ڈیلیوری کے لئے کئے گئے اقدامات پر بریف کیا گیا اور پولیس ورک سے مکمل آگاہی دی گئی۔
ڈی ایس پی پنڈدادنخان نے کہا کہ فرینڈز آف پولیس پروگرام کا مقصد عوام اور پولیس کے درمیان دوستانہ تعلق اور اعتماد کا رشتہ قائم کرناہے، اس سلسلے میں پبلک سروس ڈیلیوری کے نظام کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے۔
طلبا ء و طالبات اوردیگر شرکاء کے مختلف سوالات کے اطمینان بخش جوابات دئیے گئے جس میں شرکاء نے گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور پولیس کی جانب سے اقلیتوں، ٹرانسجینڈرز و ونر ایبل طبقات اور شہریوں کو فراہم کردہ سہولیات کو سراہا۔
اس کے علاوہ یہ بتایا کہ جو شہری اس پروگرام میں انرول ہونا چاہتے ہیں وہ پنجاب پولیس پبلک ایپ کے ذریعے انرولمنٹ کرسکتے ہیں۔