عام انتخابات: مہر فیاض نے حلقہ این اے 60 اور پی پی 24 سے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے

دینہ: مسلم لیگ (ن) کے سابق ایم پی اے مہر محمد فیاض نے حلقہ این اے 60اور پی پی 24میں اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے۔ مہر محمد فیاض اپنے سینکڑوں ساتھیوں سابق چیئر مین یونین کونسلرز ، سابق جنرل کونسلرز سمیت سینکڑوں افراد کے ہمراہ ریٹرننگ آفس پہنچے جہاں انہوں نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔

اس موقع پر مہر محمد فیاض نے سینئر صحافی رضوان سیٹھی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپنے قائد میاں نواز شریف کی قیادت میں ملک کو ایک بار پھر ترقی کی جانب گامزن کریں گے اور انشاء اللہ منتخب ہونے کے بعد تحصیل دینہ اور تحصیل سوہاوہ میں ترقیاتی کاموں کے جال بچھائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں ترقی و خوشحالی کا دور اب دوبارہ شروع ہونے والا ہے، اپنے قائد میاں نواز شریف کو چوتھی بار وزیر اعظم منتخب کر کے ملک کو دوبارہ ترقی کی جانب گامزن کریں گے ۔

اس موقع پر سابق چیئر مین بلدیہ دینہ شیخ اکرام الٰہی ، سابق نائب ناظم سٹی دینہ وقار علی مغل ، سابق چیئر مین چوہدری رب نواز ، حاجی شاہین اختر ، چوہدری تصدق ، چوہدری عنصر ، چوہدری ظفر اقبال ، محمد حفیظ ، محمد ظہیر ، چوہدری قیصر حوشحال ، راجہ ساجد نواز ، ملک صداقت حسین ، میاں عتیق ، میاں خاور خورشید ، حافظ وسیم انور ، چوہدری زمان سمیت ن لیگی کارکنوں کی کثیر تعداد شریک تھی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button