جہلم پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن، 9 ملزمان شراب اور اسلحہ سمیت گرفتار

جہلم پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری، شراب سپلائرزملزمان اور ناجائز اسلحہ رکھنے والا ملزم گرفتار کر لئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق سول لائنز پولیس جہلم نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان نثار احمد،شکیل احمد،بلال،شہباز اور اللہ دتہ کر گرفتار کر لیا، ملزمان نثار احمد ،شکیل احمد،بلال،شہباز ،اللہ دتہ سے 10،10لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے گئے۔

منگلا کینٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم شاہ زیب اور رابیل احمد کر گرفتار کر لیا۔ ملزم رابیل احمد سے 5لیٹر شراب اور ملزم شاہ زیب سے پسٹل 30بور معہ روند برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے گئے۔

پنڈدادنخان پولیس نے قربان اور بابر سے 7 لیٹر شراب برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آپریشن میں تیزی لائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button