جہلم پولیس کیلئے ڈی ایس پی امجد محمود کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، ڈی پی او ناصر محمود باجوہ

جہلم: ڈی ایس پی امجد محمود کے اعزاز میں ڈی پی او آفس جہلم میں ان کی ٹرانسفر کے موقع پر الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ، ڈی ایس پی لیگل سید غلام عباس شاہ، ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم مسعود مظہر، ڈی ایس پی ٹریفک زبیر اختر، ایس ایچ او سول لائینز، ایس ایچ او کالا گجراں، انچارج چوکی کینٹ اور انچارج برانچز نے تقریب میں شرکت کی۔

پولیس افسران نے ڈی ایس پی امجد محمود کی جہلم پولیس کے لئے خدمات کو سراہا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا، ٹرانسفر ہونے والے ڈی ایس پی امجد محمود نے ڈی پی او جہلم اور پولیس افسران کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر ڈی ایس پی امجد محمود نے کہا کہ پوسٹنگ اور ٹرانسفر سروس کا حصہ ہے، جہلم پولیس کے ساتھ بہترین وقت گزرا جو ہمیشہ یاد رہے گا

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ جہلم پولیس کیلئے آپ کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

تقریب کے اختتام پر ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے ڈی ایس پی امجد محمود کو شیلڈ اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا، تمام پولیس افسران نے ڈی ایس پی امجد محمود کے مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button