دینہ کے منشیات فروش کو ساڑھے 4 سال قید، 20 ہزار روپے جرمانہ کی سزا

دینہ: ایڈیشنل سیشن جج جہلم چوہدری فیاض الحسن نےمنشیات کے مقدمہ نمبر21/ 548 بجرم CNSA 9(1)3C تھانہ دینہ کا فیصلہ سنا دیا۔

مجرم ادیب فراز نےمنشیات فروشی کے جرم کا ارتکاب کیا تھا، جس پر معزز عدالت نے مجرم ادیب فراز کو4سال 6 ماہ قید اور 20 ہزار روپےجرمانہ کی سزا کا فیصلہ سنا دیا۔

مجرم کو2 سال قبل منشیات فروشی کے جرم میں گرفتار کیا گیا تھا، جہلم پولیس نے مجرم کو ٹریس کرکے گرفتار کیا اور ٹھوس شواہد کیساتھ چالان عدالت کیا اور مقدمہ کی موثر پیروی کی جس کے پیش نظر معزز عدالت نے مجرم کو قرار واقعی سزا سنائی۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں جن کے خاتمے کے لئے بھرپور آپریشن جاری ہے، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی انوسٹی گیشن اور لیگل ٹیموں کو شاباش، تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام دینے کا اعلان کیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button