سرفراز ملک کی راجہ سعید احمد کو جیولرز ایسوسی ایشن کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد

جہلم: منیجنگ ڈائریکٹر SLS کالج و چیئر مین انکریڈیبل جہلم سابق ایگزیکٹو ممبر جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سرفراز ملک نے جہلم کی مشہور سماجی شخصیت سی سی ای او دیوان سعید، راجہ سعید احمد صراف کو صدر جیولرز ایسوسی ایشن بننے پرمبارکا دیتے ہوئے کہا کہ راجہ سعید احمد اور ان کا سارا خاندان انتہائی مخلص اور ملن ساز ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ پہلے بھی جہلم کی عوام اور خصوصی طور پر صرافہ برادری کی فلاح و بہبود میں مصروف رہتے ہیں۔ نئی ذمہ داریاں ملنے پر وہ مزید اپنی جیولرز برادری کیلئے فلاح و اتفاق کا پیکر بنے گے۔ جیولرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد دیتا ہوں۔

عہدیداروں کی حلف برداری کی تقریب دیوان سعید میں منعقد ہوئی جس میں ضلع بھر سے سیاسی، تعلیمی، سماجی اور کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button