ڈومیلی میں اسلحہ کے زور پر شہری کو جان سے مارنے کی دھمکی دینے والا ملزم گرفتار

سوہاوہ: ڈومیلی میں لڑائی جھگڑا کرنے اور شہری کو اسلحہ کے زور پر جان سے مارنے کی دھمکی دینے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈومیلی پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے لڑائی جھگڑا کرنے اور اسلحہ کے زور پر جان سے مارنے کی دھمکی دینے والے ملزم بابر محمود کو گرفتارکرلیا، ملزم سے ناجائز پسٹل 30بور معہ روند برآمدبھی کرلئے۔

اس حوالے سے ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہاکہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button