جہلم پولیس نے 3 چوروں کو گرفتار کر لیا، مال مسروقہ برآمد

جہلم: ایس ایچ اوسول لائینزسید اسد علی ابوبکر اور ٹیم کی اہم کارروائیاں، چوری کے مقدمات میں ملوث تین ملزمان گرفتار کر لئے۔

تفصیلات کے مطابق سول لائینز پولیس نے کارروائی کرتے ہوئےچوری کے مقدمات میں ملوث اجمل، محمد عمران اور طلال کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان سے مسروقہ رقم 8 ہزار روپے، موٹر سائیکلز کے سپیئر پارٹس اور مال مسروقہ برآمد کر لیا گیا، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ شہریوں کے قیمتی اثاثوں کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button