دینہ:کنٹرولر امتحانات تعلیمی بورڈ راولپنڈی پروفیسر ساجد محمود فاروقی اور سیکرٹری تعلیمی بورڈ راولپنڈی پروفیسر آصف حسین نے مختلف امتحانی مراکز کے دورے کئے۔
تفصیلات کے مطابق پروفیسر آصف حسین سیکرٹری تعلیمی بورڈ راولپنڈی نے امتحان انٹرمیڈیٹ سیکنڈ اینول2023 کے مختلف امتحانی مراکز گورنمنٹ ہائی سکول جہلم اور گورنمنٹ ہائی سکول سوہاوہ کا دورہ کیا۔
سیکرٹری تعلیمی بورڈ راولپنڈی نے مختلف امتحانی ہال اور کمروں میں جاری امتحانات کا جائزہ لیا۔انہوں نے امتحانی عملے سے امتحان کے بہتر انعقاد اور امیدواران کو دی جانے والی سہولیا ت کے بارے میں بھی دریافت کیا۔
انہوں نے کہا کہ شفاف امتحانی نظام سے تعلیمی قابلیت پر اعتماد اورذہانت کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے تمام انتظامات خوش آئند ہیں۔ الگ الگ چھاپہ مار ٹیمیں مانیٹرنگ کو موثر بنانے کے لئے اپنا کردار ادا کر رہی ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ امتحانی مراکز کے باہر سیکورٹی کا موثر انتظام کیا گیا ہے۔انہوں نے امتحانی مراکز کے انتظامات پر اطمینان کا اظہارکیا۔