سوہاوہ کے علاقے لہڑی مسلم ہینڈ کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

سوہاوہ: یونین کونسل لہڑی کے گاؤں قلعہ راجگان میں فلاحی ادارے مسلم ہینڈ کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا، میڈیکل کیمپ میں تقریبا دو سو مریضوں کا فری چیک اپ کے ساتھ فری میڈیسن بھی دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سوہاوہ کے علاقہ لہڑی کے گاؤں قلعہ راجگان میں فلاحی ادارہ مسلم ہینڈ کے تعاون سے فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا جس سے قلعہ راجگان اور گردونواح گاؤں کے 200سے زائد افراد مستفید ہوئے۔

مسلم ہینڈ فلاحی ادارہ کے ماہر ڈاکٹرز نے مریضوں کا چیک اپ کر کے فری میڈیسن دی۔ اہل علاقہ نے مسلم ہینڈ فلاحی ادارہ اور سوہاوہ پریس کلب رجسٹرڈ کے ممبران کے اس احسن اقدام کو سراہتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button