جہلم پولیس شہریوں کی حفاظت کے ساتھ خدمت میں بھی مصروف عمل، جہلم پولیس کے کانسٹیبل ملک اشرف سروبہ نے خدمت خلق کی اعلی مثال قائم کر دی۔
پنڈدادنخان کے ایک ہسپتال میں مریض کو آپریشن تھیٹر میں خون کی اشد ضرورت کے وقت بلڈ ڈونر خوف کا شکار ہوکر بلڈ دینے سے انکاری ہوگیا۔
جب آخری وقت میں خون ارینج کرنے کی ساری کوششیں بے سود ثابت ہوئیں اور کوئی بھی حل نظر نہ آیا تو اسوقت جہلم پولیس کے جوان نے فوراً ہسپتال آ کر اپنے آپ کو رضا کارانہ طور پر خود کو پیش کر دیا اور خون کا عطیہ کر کے ایک جان بچا لی، گویا ایک جان کو بچا کر پوری انسانیت کو بچا لیا۔
اس سارے واقعہ میں یہ بات قابل ذکر یہ ہے کہ مذکورہ کانسٹیبل نے 14 اگست کو بھی ایک مریض کو بلڈ ڈونیٹ کیا تھا، اس کے باوجود محض ایک ماہ بعد دوبارہ بلڈ ڈونیٹ کر کے سب کےلئے بہترین مثال قائم کی۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کانسٹیبل ملک اشرف سروبہ کے خدمت خلق کے جزبہ کو سراہتے ہوئے شاباش اور انعام کا اعلان کیا ہے۔