جہلم میں پاکستانی نژاد برطانوی خاتون کو اسلحہ کی نوک پر لوٹنے والے 2 ڈکیت گرفتار

جہلم: ایس ایچ او کالا گجراں ملک نثار احمد اور ٹیم نے اہم کارروائی کرتے ہوئے پاکستانی نژاد برطانوی خاتون کو اسلحہ کی نوک پر لوٹنے والے بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کے دو ملزمان گرفتار کر لئے۔

ڈی پی او جہلم نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ گرفتار ملزمان میں عمر فاروق اور قمر بشیر شامل ہیں،ملزمان بیرون ملک سے آنے والے شہریوں کا ایئرپورٹ سے تعاقب شروع کرتے اور موقع پا کر شہریوں کو اسلحہ کے زور پر لوٹ لیتے تھے،ملزمان کی درست طور پر شناخت پریڈ ہو چکی ہے جبکہ ملزمان سے برآمدگی کا تحرک کیا جا رہا ہے۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ شہریوں کے اثاثوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا، ڈی پی او جہلم نے کالا گجراں پولیس کو شاباش اور تعریفی سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا اعلان کیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button