تاجر معاشی بحران کا شکار ہیں، حکومت تاجروں کو سہولیات فراہم کرے۔ چوہدری زبیر جمیل

پنڈدادنخان:مرکزی انجمن تاجران کا ہنگامی اجلاس غلہ منڈی آفس میں صدر چویدری زبیر جمیل کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں تاجران رہنماؤں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

اجلاس میں متفقہ طور پر ایکسایز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ کے اہلکاروں کی جانب سے تاجروں کو ہراساں کرنے، دوکانیں سیل کرنے کی دھمکیوں کی شدید مذمت کی گئی۔

انجمن تاجراں کی طرف سے حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ شہر اس وقت کھنڈرات کا منظر پیش کر رہا ہے، نہ سیوریج سسٹم ٹھیک نہ سڑکیں، سب کچھ تباہ ہو چکا ہے۔ للِہ تا جہلم دو رویہ روڈ کی تعمیر میں تاخیر کے باعث شہر اس وقت غزہ کا منظر پیش کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پنڈدادنخان کیلئے ہنگامی بنیادوں پر ریلیف پیکیج دے، شہر میں تجارتی سرگرمیاں بالکل ختم ہو چکی ہیں، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ کے اہلکاروں نے اگر تاجروں سے کسی قسم کی دھونس دھاندلی کی تو بھرپور احتجاج کریں گے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button