بار ایسوسی ایشن پنڈدادنخان کی نئی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

پنڈدادنخان: بلا مقابلہ منتخب ہونے والے صدر بار ایسوسی ایشن پنڈدادنخان مظہر محمود ایڈووکیٹ، جنرل سیکرٹری چوہدری عامر شہزاد گھاؤں ایڈووکیٹ سمیت تمام عہدیداران نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

حلف برداری کی تقریب بار ہال میں منعقد ہوئی۔ ایڈیشنل اینڈ ڈسٹرکٹ جج پنڈدادنخان راجہ شفقت شہباز نے نومنتخب بار ایسوسی ایشن پنڈدادنخان کے عہدیداران سے حلف لیا۔ حلف برداری میں جج صاحبان کے علاوہ اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان اسامہ شیرون اور ڈی ایس پی پنڈدادنخان عامر شاہین گوندل نے خصوصی شرکت کی۔

بار ایسوسی ایشن پنڈدادنخان کے سابق صدر اصغر خان بلوچ نے کہا کہ ہم نے بلا مقابلہ صدر اور جنرل سیکرٹری منتخب کر کے تاریخ رقم کی ہے جس کی اس سے پہلے مثال نہیں ملتی جس پر میں اپنے تمام وکلاء برادری کا شکرگزار ہوں جنہوں نے ہمارے مقابلے میں اپنا کوئی پینل کھڑا نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی صدارت میں 10KW کا سولر پینل سسٹم لگا کر تاریخ رقم کی جو آج سے پہلے کسی بار میں نہیں لگایا گیا، بارشوں کے موسم میں پریشانی سے بچنے کے لیے فٹ پاتھ بنائے گئے اور وکلاء کے لیے کینٹین کا آغاز بھی ہمارے دور میں ہوا۔

نومنتخب بار صدر ایسوسی ایشن پنڈدادنخان مظہر محمود ایڈووکیٹ اور جنرل سیکرٹری چوہدری عامر شہزاد گھاؤں ایڈووکیٹ نے کہا کہ ہم اپنے وکلاء برادری کے اعتماد پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کریں گے اور اور اس بار کی بہتری کیلئے مزید موثر اقدامات کیے جائیں گے۔

وکلاء کی طرف سے اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان اسامہ شیرون اور ڈی ایس پی پنڈدادنخان عامر شاہین گوندل کو پھولوں کے گلدستے پیش کئے گئے۔ اس موقع پر سابق صدر بار ایسوسی ایشن اصغر خان بلوچ اور جنرل سیکرٹری صاحبزادہ شوکت اعوان نے نومنتخب بار ایسوسی ایشن پنڈدادنخان کے صدر اور ان کی پوری کابینہ کو مبارکباد پیش کی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button