فواد چودھری جیل سے الیکشن لڑیں گے،کمپین میں کروں گی، حباء فواد

فواد چودھری کی اہلیہ حباء فواد چودھری نے اعلان کیا ہے کہ ان کے خاوند جیل سے الیکشن لڑیں گے جن کی انتخابی کمپین کا وہ جمعرات سے آغاز کردیں گی۔

اڈیالہ جیل کے باہر فواد چودھری کی اہلیہ حبا فواد چودھری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور فواد چودھری پر فرد جرم آج عائد نہیں ہو سکی اور کیس کی سماعت 19 دسمبر تک ملتوی کر دی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ دلائل ہوئے ہیں اور اب 19 دسمبر کی تاریخ فرد جرم کے لئے مقرر کی گئی۔

حبا چودھری کا کہنا تھا کہ فواد چودھری کے بھائی اور وکیل فیصل چودھری عدالت سے نکلے تو ان کا رویہ دھمکی آمیز تھا، اگر وہ بھائی ہیں وکیل ہیں تو ان کا ایک الگ حق ہے، بطور اہلیہ میرا الگ حق ہے، میرے شوہر کی موجودگی میں فیصل کا رویہ ٹھیک نہیں تھا، انہیں عدالت لے کر جاؤں گی۔

حبا چودھری کا مزید کہنا تھا کہ فواد چودھری جہلم سے الیکشن لڑیں گے، ان کے ٹکٹ پر کوئی اور الیکشن نہیں لڑے گا، کل سے فواد کی الیکشن مہم شروع کرنے لگی ہوں، انتخابات کس جماعت کے ٹکٹ پر لڑنا ہے فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button