معروف یوٹیوبر علیزہ سحر سے متعلق افسوسناک خبر آگئی ہے۔
حال ہی میں نمرہ خان نامی ٹوئٹر صارف نے اپنے اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں معروف یوٹیوبر علیزہ سحر کو دو نقاب پوش افراد اغوا کر رہے ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دو نقاب پوش افراد علیزہ سحر کو ایک کمرے میں لے جاتے ہیں جس پر یوٹیوبر خوب مزاحمت کرتی ہیں لیکن اغوا کار ان کے سر پر تھپڑ مار کر چارپائی پر گرا دیتے ہیں۔
بعدازاں دونوں افراد مل کر یوٹیوبر علیزہ سحر کے ہاتھ ایک دوپٹے سے باندھتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔
Aliza sehar has been kidnapped. Please pray for safe return home pic.twitter.com/KdH4cePRs9
— Nimra Khan (@NimraReal) October 31, 2023
نمرہ خان نامی ٹوئٹر صارف نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے کہ یوٹیوبر علیزہ سحر کو اغوا کر لیا گیا ہے، آپ سب دعا کریں کہ وہ خیریت سے گھر واپس آجائیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں معروف یوٹیوبر علیزہ سحر کی نجی غیرمناسب ویڈیوز وائرل ہو گئی تھیں جس کے بعد انہوں نے خودکشی کی کوشش کی تھی۔
بعدازاں ان کا بیان سامنے آیا تھا جس میں انہوں نے خودکشی کی خبروں کی تردید کر دی اور ویڈیو کو لیک کرنے والے شخص سے متعلق بتایا تھا۔