گلاسگو میں پاکستان پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس پر سرور رانجھا کی جانب سے تقریب

گلاسگو: پاکستان پیپلز پارٹی کا 56واں یوم تاسیس گلاسگو میں بھرپور انداز سے منایا گیا۔ پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ کے رابطہ سیکرٹری سرور رانجھا نےتقریب کااہتمام کیا۔

سرور رانجھا نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی جمہوریت کیلئےقربانیاں دیتی رہی ہے اور آئندہ بھی جمہوریت کی بحالی کیلئےکوششیں جاری رکھیں گی۔ پاکستان پیپلزپارٹی عوامی جماعت ہے، عوام پیپلزپارٹی کا ساتھ دیں اور آئندہ عام انتخابات میں پیپلزپارٹی کو کامیاب کرائیں، انشاء اللہ وزیر اعظم بلاول بھٹو زرداری ہوں گے۔

تقریب میں حبیب احمد ریاض، انفارمیشن سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی گلاسگو حاشر،مکیل،ناصر،ڈاکٹر جہانگیر لیاقت،وقاص ،صولت اور دیگر ممبران نے شرکت کی۔

تقریب میں موجود شریک ممبران نے ملک کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیالات کیا اور آئندہ انتخابات سے متعلق اپنی رائے دی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button