2 کروڑ 62 لاکھ بچے تعلیم سے محروم ، محکمہ ایجوکیشن کی حیران کن رپورٹ

پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ایجوکیشن (پی آئی ای) کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں 2 کروڑ 62 لاکھ کے قریب بچے اسکول سے باہر ہیں۔

پی آئی ای کے مطابق 2016-17 میں اسکول نہ جانے والے بچوں کی تعداد 44 فیصد تھی، 2021-22 میں 39 فیصد بچے تعلیم سے محروم تھے، ہائرسیکنڈری سطح پر 2021-22 میں 60 فیصد بچے اسکول سے باہر تھے اور درمیانی اورپرائمری سطح پر 44 فیصد بچے اسکول سے باہر ہیں۔

دوسری جانب صرف صوبہ پنجاب میں ایک کروڑ 11 لاکھ سے زائد بچے تعلیم سے محروم ہیں جبکہ سندھ میں 70 لاکھ سے زائد بچے اسکولوں سے باہر ہیں، خیبرپختونخوا میں 36 لاکھ اور بلوچستان میں 31 لاکھ سے زائد بچے تعلیم سے محروم ہیں، اسلام آباد میں تقریباً 80 ہزار تعلیم سے محروم ہیں۔

پاکستان میں اسکول سے باہر بچوں کی تعداد میں تشویشناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے۔ پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ایجوکیشن نے بتایا کہ اسکول جانے کی عمر کے 39 فیصد بچے اس وقت اسکول سے باہر ہیں، بلوچستان میں سب سے زیادہ 65 فیصد بچے اسکول سے باہر ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button