ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں اضافہ، مجموعی شرح 42 اعشاریہ 68 فیصد تک پہنچ گئی

ادارہ شماریات نے ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کے حوالے سے اعداد و شمار جاری کردئیے۔ ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 1 اعشاریہ 16 فیصد کا اضافہ ہوگیا جبکہ مہنگائی کی مجموعی شرح 42 اعشاریہ 68 فیصد تک پہنچ گئی۔

رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں 15 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ 14 اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 22 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

ادارہ شماریات کے مطابق پیاز کی فی کلو قیمت میں 13 روپے تک اضافہ ہوگیا، انڈے فی درجن 8 روپے مہنگے ہوئے، دال مونگ 2 روپے 44 پیسے فی کلو مہنگی ہوگئی۔

چینی کی فی کلو قیمت میں 1 روپے 13 پیسے کا اضافہ ہوا، ایل پی جی جی گھریلو سلنڈر ایک ہفتے میں 14 روپے تک مہنگا ہوا۔

دوسری طرف ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 12 روپے کمی آئی اور آلو 5 روپے فی کلو تک سستے ہوئے جبکہ زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے تک کی کمی ہوئی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button