ڈومیلی کے مسائل کو اولین بنیادوں پر حل کریں گے، بلال اظہر کیانی

سوہاوہ: ڈومیلی میں آزاد امیدوار راجہ اویس خالد اور مسلم لیگ (ن) کے امیدوار بلال اظہر کیانی کا جلسہ، مہرمحمدفیاض،غلام کیانی، بلال اظہرکیانی کا جلسہ سے خطاب، اہل علاقہ کی کثیرتعداد نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق تحصیل سوہاوہ کے علاقہ ڈومیلی میں حلقہ پی پی 24 سے آزاد امیدوار راجہ اویس خالد اور حلقہ این اے 60 جہلم ون سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار بلال اظہرکیانی کا شاندار جلسہ منعقد ہوا جس میں بلال اظہر کیانی، سابق ایم پی اے مہرمحمدفیاض اور غلام کیانی کی خصوصی شرکت کی۔

جلسہ کاانعقاد عاطف کیانی کی طرف سے کیاگیا، جلسہ میں لیگی ورکرز اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ جلسہ میں مہرمحمدفیاض نے مخالفین پر شدید لفظی گولہ باری کی۔ اس موقع پر مقامی افراد نے امیدواروں کے سامنے مسائل رکھے۔

بلال اظہر کیانی نے جلسہ سے خطاب کرتےہوئے کہاکہ ڈومیلی کے مقامی افراد نے جو مسائل پیش کئے ہم اس کو اولین بنیادوں پر حل کریں گے۔

مہرمحمدفیاض نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سابق ایم پی اے نے اگر یہاں بڑے ترقیاتی کام کرائے لیکن آج یہاں کے لوگوں نے مسائل کےانبار لگادیئے ہیں، اب مخالفین کی چیخیں نکل رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈومیلی والوں نے اتنا بڑا جلسہ کرکے مخالفین کو بتادیاکہ ڈومیلی شیر کاہے، میں سابق ایم پی اے کو ڈومیلی میں اس طرح کا کامیاب جلسہ کرنے کاچیلنج کرتاہوں، آئیں میدان حاضر ہے۔ اب اوپرجا کربتارہے ہیں کہ میں تو آخری نمبر پر جارہاہوں جبکہ مجھے ن لیگ نےسپورٹ کرناتھالیکن یہاں آزاد امیدوار کھڑا ہے جس کی کامیابی واضح ہے۔

مہر فیاض نے کہا کہ انتظامیہ نے بھی اونچھے ہتھکنڈے استعمال کرناشروع کردیے، اویس خالد ہو یا نہ ہوہم کمپین کرکے آٹھ فروری کو شکست دیں گے۔

عاطف کیانی نے تمام شرکاء کا شکریہ اداکیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button