پڑی درویزہ: پاکستان پیپلز پارٹی ضلع جہلم کے جنرل سیکرٹری اور سابق امیدوار برائے ایم پی اے حلقہ پی پی 25سوہاوہ مرزا عبدالغفار عمرہ کی سعادت حاصل کرنے سعودی عرب روانہ ہو گئے ۔
پاکستان پیپلز پارٹی کارکنان کی بڑی تعداد روانگی کے موقع پر موجود تھی۔
یاد رہے کہ موصوف عمرہ کی سعادت حاصل کر نے کے علاوہ 15روز تک دیگر مقامات مقدسہ کی زیارت کے لیے قیام کریں گے ۔
پارٹی کارکنان کی طرف سے موصوف کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار اور مرزا عبدالغفار نے اس موقع پر کہا کہ وہ عمرہ کی سعادت کے دوران پاکستان پیپلز پارٹی کی شاندار کامیابی کے لئے دل سے دعا کریں گے ۔