الیکشن 2024؛ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی، ڈی پی او جہلم

سوہاوہ: ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے تھانہ ڈومیلی کا دورہ کیا، پولیس افسران و جوانوں سے خطاب کیا، جنرل الیکشن 2024 کے حوالے سے ضروری احکامات و ہدایات جاری کیں۔

اس موقع پر ڈی ایس پی لیگل سید غلام عباس شاہ اور ایس ایچ او ڈومیلی انسپکٹر محمد افضل بھی موجود تھے، ڈی پی او جہلم نے فرنٹ ڈیسک اور میس کا معیار بھی چیک کیا۔

ڈی پی او جہلم نے پولیس اہلکاروں کو الیکشن کے دوران بے ضابطگیوں کی روک تھام، سدباب اور قانونی چارہ جوئی کے متعلق آگاہی فراہم کی، الیکشن کے ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کے متعلق تفصیلاً ہدایات جاری کیں گئیں۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ الیکشن کا پر امن انعقاد ہماری ذمہ داری ہے، کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی، پولنگ سامان کی ترسیل، حفاظت، پولنگ کے دوران امن وامان کی صورتحال، سکیورٹی سمیت ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد ہر حال میں یقینی بنایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button