شہری ووٹ کے ذریعے ملکی ترقی کیلئے بہترین نمائندوں کا انتخاب کر سکتے ہیں، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر جہلم

جہلم: ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر جہلم محمد عرفان نے قومی ووٹرز ڈے کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے ہر سال ووٹ کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے 7 دسمبر کو قومی دن برائے رائے دہندگان (نیشنل ووٹرز ڈے) منایا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قومی ووٹرز ڈے منانے کا مقصد عوام میں ان کے قیمتی ووٹ کی اہمیت اور افادیت کے بارے میں شعور اور اگاہی پیدا کرنا ہے، ووٹ کا استعمال سب کا قومی فریضہ ہے، ووٹ کے ذریعے ہم اپنے علاقوں اور ملکی ترقی کے لیے بہترین نمائندوں کا انتخاب کر سکتے۔

قومی ووٹرز ڈے کی مناسبت سے ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کی ہدایت کے مطابق ضلع جہلم میں طلبہ و طالبات، سول سوسائٹی اور بالخصوص خواتین کو ووٹ کی اہمیت کے بارے میں خصوصی آگاہی اور شعور کی فراہمی کے لیے مختلف پروگرام و سیمینار کروائے گئے ہیں۔

ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر جہلم کا کہنا ہے کہ پروگرام اور سیمینار منعقد کروانے کا مقصد ہمارے نوجوان اور ایسی خواتین جو کسی وجہ سے اپنا ووٹ کاسٹ نہیں کرتی وہ اپنا جمہوری حق ضرور استعمال کریں اور اپنے علاقے کی تعمیر و ترقی کے لیے اپنے ووٹ کے ذریعے بہترین نمائندوں کے چناؤ کے عمل میں ضرور حصہ ڈالیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button