جہلم: برٹش کونسل کے بزنس ڈیولپمنٹ منیجر سید اکرام اکبر اوربرٹش کونسل کے بزنس ڈیولپمنٹ کنسلٹنٹ صبیح اعجاز نے برٹش کونسل کے ایوارڈز ہولڈر اور گولڈپارٹنر انسٹیٹیوٹ ایس ایل ایس کالج کا خصوصی دورہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے ادارہ ہذا کے منیجنگ ڈائریکٹر اینڈ آئلز سرٹیفائیڈ ٹرینر سرفراز ملک سے ان کے آفس میں ملاقات کی۔
بزنس ڈیولپمنٹ منیجر سید اکرام نے کہا کہ ایسا آفس ہمارے کسی پارٹنر کا نہیں ، انہوں نے آئلز سٹوڈنٹس کی ٹریننگ پر بھی اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ سرفراز ملک نہ صرف اپنے سٹوڈنٹس کی آئلز ٹیسٹ کے دوران درپیش مشکلات اجاگر کرتے ہیں بلکہ ان کے اجاگر کئے گئے مسائل سے پاکستان بھر کے آئلز سٹوڈنٹس کا فائدہ ہوتا ہے اور ہمیشہ برٹش کونسل ان کی طرف سے اجاگر کیئے گئے مسائل اور مشوروں کوقدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔
آئلز سٹوڈنٹس کو سپیشل لیکچر کے دوران بی ڈی ایم اینڈ بی ڈی ایس برٹش کونسل نے کہا کہ اگر آپ SLSکالج کے ذریعے اپنا آئلز یا آئلز لائف سکلزA1کا ٹیسٹ رجسٹر کراتے ہیں تو ہم اپنے پارٹنر انسٹی ٹیوٹSLS کی آئلز رجسٹریشن میں مکمل معاونت کرتے ہیں کیونکہ ایس ایل ایس کالج، برٹش کونسل کا IELTS اور UK میرج انگلش ٹیسٹ کیلئے بی ٹو بی گولڈ پارٹنرہے اور پچھلے کئی سالوں سے سب سے زیادہ آئلز سٹوڈنٹس پر برٹش کونسل سے ہر سال ایوارڈ حاصل کر تا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم اپنے پارٹنر انسٹیٹیوٹ کیساتھ ڈائریکٹ رابطے میں ہوتے ہیں ،اس لیئے رجسٹریشن کے پراسس میں کسی بھی درپیش آنے والے مسلہ کو فوری طور پر حل کیا جاتا ہے،اس کے علاوہ انہو ں نے آئلز کلاس میں دیگر شہروں سے آئلز اورآئلز لائف سکلزA1 کی کلاسز لینے کیلئے سپشل SLS آئے ہوئے سٹوڈنٹس کے مختلف سوالات کے جوابات دیئے ۔
انہوںنے کہا کہ SLS آئلز کا نمایاں انسٹی ٹیوٹ ہے۔انہوںنے SLSکے IELTS اور UK میرج انگلش ٹیسٹ کے شاندار رزلٹ کو سراہا اور سٹوڈنٹس کی مزید بہتر ٹریننگ کیلئے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔