برٹش کونسل کے بزنس ڈیولپمنٹ آفیسر کا ایس ایل ایس کالج جہلم کا دورہ

جہلم: برٹش کونسل کے بزنس ڈیولپمنٹ آفیسر نے برٹش کونسل کے ایوارڈ ہولڈر اور گولڈپارٹنر انسٹیٹیوٹ ایس ایل ایس کالج کا خصوصی دورہ کیا اور برٹش کونسل کی طرف سے بی ٹو بی گولڈ پارٹنر شپ کا سرٹیفکیٹ پیش کیا۔

اس موقع پر انہوں نے ادارہ ہذا کے منیجنگ ڈائریکٹر اینڈ آئلز سرٹیفائیڈ ٹرینر سرفراز ملک سے ان کے آفس میں ملاقات کی اور ان کا سٹوڈنٹس کی آئلز ٹیسٹ کے دوران درپیش مشکلات اجاگر کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

سٹوڈنٹس کو لیکچر کے دوران بی ڈی او صبیح اعجازبرٹش کونسل نے کہا کہ اگر ایس ایل ایس کالج کے ذریعے اپنا آئلز یا یوکے میرج انگلش A1 ٹیسٹ رجسٹر کراتے ہیں تو ہم اپنے گولڈپارٹنر انسٹی ٹیوٹSLS کی آئلز رجسٹریشن میں مکمل معاونت کرتے ہے کیونکہ ایس ایل ایس کالج، برٹش کونسل کا IELTS اور یوکے میرج انگلش ٹیسٹ کیلئے کئی سالوں سے بی ٹو بی گولڈ پارٹنرہے۔

اس کے علاوہ انہوں نے آئلز کلاس میں دیگر شہروں سے آئلز اورآئلز لائف سکلزA1 کی کلاسز لینے کیلئے سپیشل ایس ایل ایس آئے ہوئے سٹوڈنٹس کے مختلف سوالات کے جوابات دیئے۔

انہوں نے کہا کہ SLS آئلز کا پاکستان بھر میں نمایاں انسٹی ٹیوٹ ہے۔انہوں نے ایس ایل ایس کے IELTS اور یوکے میرج انگلش ٹیسٹ کے شاندار رزلٹ کو سراہا اور سٹوڈنٹس کی مزید بہتر ٹریننگ کیلئے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button