عبدالمجید مغل کی خوش دامن اورغلام مصطفےٰ مغل کی ممانی کے انتقال پر شارجہ میں تعزیتی ریفرنس

دبئی: صدر ٹریڈ ونگ پاکستان مسلم لیگ( ن) متحدہ عرب امارات عبدالمجید مغل کی ساس اورچیئرمین پاکستان مسلم لیگ( ن) متحدہ عرب امارات غلام مصطفیٰ مغل کی ممانی کا پاکستان میں انتقال ہو گیا۔

ان کی روح کو ایصال ثواب کےلئے پاکستان سوشل سینٹر شارجہ میں قرآن خوانی اور تعزیتی ریفرنس کا انعقاد عبدالمجید مغل نے کیا. تلاوت کلام پاک کے بعد نعت خوانی اور قصیدہ بردہ شریف پیش کیا گیا، نعت خوان حضرات نے بارگاہ رسالت ﷺ میں گلہائے عقیدت کے نچھاور کئے۔

تعزیتی ریفرنس میں چوہدری خالد حسین، محمد غوث قادری، محمد افتخار بٹ، انجینئر زبیر خان، خلیل بونیری، عزیز خان، جمیل بنگیال، رانا محمد یوسف، غلام حسین، حاجی محمد یاسین، سہیل خاور، محبوب ربانی، فاروق وڑائچ، راشد فاروق، راجہ ثاقب محمود، حاجی محمد نواز، عبداللہ خان، چوہدری رمضان شان، ملک دوست محمد اعوان، چوہدری خالد بشیر، سہیل عامر گھمن، راجہ محمد سرفراز، ملک خادم شاہین، ملک شہزاد یونس، محمد شہزاد بٹ، شوکت محمود بٹ، خرم رشید، چوہدری شہباز غفار، عارف عامر منہاس، سجاد چیمہ، سہیل خاور، شفیق الرحمان، چوہدری بشیر شاہد، غلام محی الدین، خادم حسین، سرفراز مغل، عتیق خان، مسعود احمد ملک، عمران اسلم، سردار الطاف حسین، شیر اکبر آفریدی، ملک اسلام، مظاہرعادل، ذوالفقارعلی مغل، وقاص گھمن، چوہدری عبدالرزاق گجر، غلام عباس بھٹی، ملک محمد اسلم، طاہر منور، عرفان اقبال طور، چودھری عامر بشیر انجم، طارق ندیم، جمشید بسرا، رانا یوسف، راجہ جہانزیب، حاجی فضل اللہ رکھا شیرازی، مرتضی مغل، عبدالرشید چغتائی، لالا غفور، ظفر مرزا، طارق جاوید اور محمد نقیب کے علاوہ کثیر تعداد میں احباب نے شرکت کی۔

تعزیتی تقریب میں حافظ ناصر، محمد علی قادری، محمد اکرم شہزاد نے مرحومہ کے لئے دعائے مغفرت کی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button