دینہ: وسیلہ ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ویل چیئرز پراجیکٹ کے تحت مستحقین میں ویل چیئرز تقسیم

دینہ: فلاحی تنظیم وسیلہ ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ویل چیئرز پراجیکٹ کے تحت مفتیاں دینہ میں تین مستحقین میں ویل چیئرز تقسیم کی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق فلاحی تنظیم وسیلہ ویلفیئر فاؤنڈیشن ضلع جہلم میں دکھی انسانیت کی خدمت کے 12 سے زیادہ منصوبوں پر کام جاری رکھے ہوئے ہے۔

اسی سلسلے میں وسیلہ ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ہیڈ آفس مفتیاں دینہ میں میانہ محلہ دینہ، کرلاں تحصیل دینہ اور ریتلی تحصیل سوہاوہ کے معذور مستحق افراد کو ویل چیئرز دی گئیں جبکہ خصوصی دعا علامہ محمد تاج نقشبندی خطیب مرکزی جامع مسجد مفتیاں نے کی۔

اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے علامہ محمد تاج نقشبندی نے سلیم انور کسانہ چیئرمین وسیلہ ویلفیئر فاؤنڈیشن اور ان کی ساری ٹیم کو دکھی انسانیت کے جاری منصوبوں پر خراج تحسین پیش کیا اور صدقہ کی اہمیت پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صدقہ و خیرات سے معاشرے کےمفلس اور نادار افراد اپنی ضروریاتِ زندگی کو پورا کرنےکے قابل ہو جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دوسروں کی مالی معاونت کرنے والوں( مخیر افراد) کورضائے الٰہی جیسی عظیم دولت ملنے کے ساتھ ساتھ معاشرے میں بھی پسندیدگی کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے جبکہ بخیل سے لوگوں کی طبیعتیں بیزار رہتی ہیں۔ صدقہ و خیرات اخروی و معاشرتی فوائد کے ساتھ ساتھ بیماریوں اور حادثات سے بچت کا ذریعہ بھی ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button