پنڈدادنخان میں نوجوان کو قتل کرنے والے 2 ڈکیت مبینہ پولیس مقابلے میں پار، 3 ملزمان فرار

پنڈدادنخان/ جہلم: تھانہ جلالپور شریف کوسنگین وارداتوں میں مطلوب اشتہاری ملزمان نثار عرف سارو اور عدنان عرف دانی ملکوال میں الحیات ٹاؤن کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں پار ، دونوں اشتہاری ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگئے، اشتہاریوں کی فائرنگ سے ایک پولیس کانسٹیبل زخمی،3 ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ جلالپور شریف کو سنگین جرائم میں مطلوب اشتہاری ملزمان نثار عرف سارو اور عدنان عرف دانی گزشتہ روز ملکوال کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں جاں بحق ہو گئے، مقابلے میں ضلع جہلم اورضلع منڈی بہاوالدین کی پولیس نے حصہ لیا۔

ضلع جہلم پولیس کو مطلوب اشتہاری ملزمان نثار عرف سارو اور عدنان عرف دانی کے متعلق جہلم پولیس کو مخبرنے اطلاع دی کہ تھانہ ملکوال کے علاقہ الحیات ٹاؤن کے قریب ملزمان نے ایک گھر میں پناہ لے رکھی ہے۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرناصر محمود باجوہ کی قیادت میں پولیس پارٹی تھانہ ملکوال پہنچی اور مزید پولیس نفری کے ہمراہ الحیات ٹاؤن بجلی گھر کے قریب ایک مکان پر چھاپہ مارا تو ملزموں نے پولیس کو دیکھتے ہی اندھا دھند فا ئرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں پولیس کانسٹیبل ذیشان زخمی ہو گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزموں کی فائرنگ سے ان کے اپنے ساتھی اشتہاری ملزمان نثار عرف سارو اور عدنان عرف دانی ہلاک جبکہ تین ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، اشتہاری ملزمان جہلم اور منڈی بہاؤالدین اضلاع کی پولیس کو مختلف سنگین مقدمات میں مطلوب تھے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button